مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی وفات اور حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی خود پیغمبر اسلام (ص) کے وجود مقدس کا تعارف کروانے والا ہے۔ پیغمبر اسلام ، اللہ تعالی کی تجلی کا مظہر ہیں۔ اللہ تعالی نے پیغمبر اسلام کو عوام سے ، عوام کی ہدایت کے لئے اور مؤمنین کے لئے مہربان اور ہمدرد قراردیا ہے۔
جناب سلحشور نے مجلس عزامیں نوحہ خوانی اور مصائب اہلبیت (ع) پیش کئے۔
آپ کا تبصرہ